حمید زادبوم نے عالمی منڈیوں میں قومی زعفران کی اسٹریٹجک مصنوع کی پوزیشن کی ترقی پر زور دیا اور کہا کہ ہم ایران کی قومی زعفرانی کونسل کی شکل میں نجی شعبے کے اتفاق رائے سے دنیا میں ملک کا زعفرانی مقام بلند کرسکتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران 52 سے زائد ممالک کو 37 ہزار 654 کلوگرام زعفران کی برآمدات ہوئی۔
برآمد شدہ زعفران کی مالیت کی شرح 38 ملین 579 ہزار 816 ڈالر ہے اور سب سے زیادہ ہانک کانگ میں 12 ٹن 734 کلوگرام جس کی مالیت 14 ملین 403 ہزار 355 ڈالر ہے کو برآمد کیا گیا ہے اور اس کے بعد سپین اور متحدہ عرب امارات کی باری آتی ہے جن کو بالترتیب 9 ٹن 198 کلوگرام اور 3 ٹن 485 کلوگرام زعفران کو برآمد کیا گیا ہے۔
مذکورہ ممالک کے بعد ایران نے اٹلی، کوریا، سوئڈن، فرانس اور چین کو زعفران کی برآمدات کی ہیں۔
دنیا میں زعفزان کے زیر کاشت اراضی کے 122 ہزار ایکڑ میں سے 115 ہزار ایکڑ کا حصہ ایران سے متعلق ہے یعنی ایران میں دنیا کے 95 فیصد کے زعفران کو تیار کیا جاتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا – ایرانی تجارت کی ترقی کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ زعفران ایران کی برآمدات کی شناخت اور علامت ہے اور عالمی منڈیوں کا 95 فیصد کو ایرانی زعفران فراہم کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران میں رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں میں 37 ٹن زعفران کی برآمدات
تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران 52 سے زائد ممالک…
آپ کا تبصرہ